پاک فوج کا ایک اور جوان امن مشن میں قربان

Oct 01, 2022 | 19:10:PM
 افواج پاکستان ,24نیوز,آئی ایس پی آر , اقوام متحدہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی امن میں افواج پاکستان کی قربانیوں کا سلسلہ جاری۔کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں ڈیوٹی کے دوران  حوالدار بابر صدیق  جام شہادت نوش  کرگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق 30 ستمبر 22 کو، بنیمالنج مسلح گروپ کے 6 مسلح حملہ آوروں نے اقوام متحدہ  کے امن مشن پر حملہ کیا،دہشتگرد  اپنے ہتھیاروں کے حوالے کرنے کے لیے پرمننٹ آپریشن بیس کے بھیس میں پہنچے
حوالدار بابر صدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔


حملہ آور نے چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ شروع  کی جس  حوالدار بابر کے سر پر گولی لگی،پاک فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی کی، حوالدار بابر کو قریبی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔