اداکارہ مونی رائے کی شادی طے۔۔دولہا کون؟جانیے

Oct 01, 2021 | 19:02:PM
مونی رائے،کی،شادی،طے،دولہا کون
کیپشن: مونی رائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)ٹی وی سے لوگوں کا دل جیت کر بالی وڈ کا سفر طے کرنے والی مونی رائے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔اب ان کی شا دی کی تاریخ طے ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھوٹے پردے پر ’ناگن‘ کا رول ادا کرنے والی مونی رائے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ دبئی کے بزنس مین اور اپنے طویل وقت کے بوائے فرینڈ سورج نامبیار کے ساتھ وہ سات پھیرے لے کر شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ ان کی شادی کی پلاننگ کا انکشاف ان کے کزن بھائی نے کیا ہے۔

مونی رائے آنے والے نئے سال یعنی سال 2022 میں نئے رشتے میں بندھنے والی ہیں۔ وہ اپنے طویل وقت کے بوائے فرینڈ سورج نامبیار کے ساتھ جنوری میں دبئی یا پھر اٹلی میں ہونگی۔مونی رائے کے کزن بھائی ودیوت رائے سرکار نے مزید بتایا کہ شادی دبئی یا اٹلی میں ہوگی۔ اس کے بعد بھی ایک الگ سے تقریب منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ اس شادی میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ سورج دبئی میں بینکر اور بزنس مین ہیں۔ وہ بنگلور کی جین فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ سورج اور مونی رائے لمبے وقت سے ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔ مداح اس شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہنی مون پر گئی اداکارہ منال نے شوہر پر ٹارچر کرنے کا الزام عائد کر دیا