سوناکشی سنہا نے کپل شرما کو مکا مار دیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

Oct 01, 2021 | 17:41:PM
سوناکشی،کی،کپل شرما،شو ،میں ،دنگ،کردینے والی حرکت
کیپشن: سوناکشی سنہا،فائل فوٹو

(مانیٹر نگ ڈیسک)سوناکشی سنہا اپنے باپ کی طرح بالی ووڈ میں چھائی ہو ئی ہیں،سُپر ہٹ فلم دینے والے لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی  بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا نے لائیو شو کے دوران کپل شرما کو مکا دے مارا۔

تفصیلات کے مطابق  کپل شر ما کے لائیو شو کی یہ ویڈیو سو شل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔ کپل شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوناکشی اپنے آنے والے گانے ’مل ماہیا‘ پر ڈانس کر رہی ہوتی ہیں اور کپل شرما اُن کے پاس آکر مزاحیہ انداز میں شتروگھن سنہا کا ذکر کرتے ہیں۔

ان کی یہ بات سن کر سوناکشی سنہا فوراََ اُنہیں مکّا مار دیتی ہیں، ویڈیو دیکھ کر ظاہر ہورہا ہے کہ اداکارہ نے مذاق میں کپل شرما کو مکّا مارا ہے، تاہم ابھی تک یہ شو آن ایئر نہیں ہوا ہے۔کپل شرما نے ویڈیو کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ پہلی ریل شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہنی مون پر گئی اداکارہ منال نے شوہر پر ٹارچر کرنے کا الزام عائد کر دیا

View this post on Instagram

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)