قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل

Nov 01, 2023 | 17:09:PM
قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافع میں رد و بدل کر دیا جس کے تحت ,پینشنرز ، بہبود اور شہدا اکاؤنٹس سرٹیفکیٹ سمیت ریگولر، سپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بڑھا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نیشنل سیونگز نے مختلف بچت اسکیموں کے منافع میں رد وبدل کا اعلان کردیا، ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 14.87 فیصد سے کم کرکے 14.46 فیصد ہوگیا,پینشنرز ، بہبود اور شہدا اکاؤنٹس کا منافع 16.56 فیصد سے کم کرکے 16.32 فیصد ,ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 15.12 فیصد سے بڑھ کر 16.08 فیصد  اور سیونگ اکاؤنٹس کا منافع 19.50 فیصد سے بڑھ کر 20.50 فیصد ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز ، ریکٹرز کی تقرری پر پابندی ختم

شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں بھی معمولی کمی کی گئی۔