سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز ، ریکٹرز کی تقرری پر پابندی ختم

Nov 01, 2023 | 15:56:PM
سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز ، ریکٹرز کی تقرری پر پابندی ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز، ریکٹرز کی تقرری پر پابندی ختم کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد ایچ ای سی نے بھرتیوں کا مراسلہ جاری کر دیا، ایچ ای سی نے یونیورسٹی سربراہوں کی تقرری پرپابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی، چیئرمین الیکشن کمیشن کی جانب سے ایچ ای سی کی درخواست کو منظور کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکول آنا ہے تو۔۔۔ طلبا پر شرط عائد

ایچ ای سی کے مطابق نئی تقرری سرچ کمیٹی کے ذریعے کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے، پنجاب کی 27 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے عہدے خالی ہیں، یونیورسٹیوں میں پرو وائس چانسلرز اور عارضی وائس چانسلرز کو عہدوں کا چارج دیا گیا، مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کے باعث یونیورسٹیاں انتظامی بحران سے دوچار ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں وائس چانسلرز تقرری پر عدالت میں مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔