مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے انتخابات کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

Nov 01, 2023 | 15:38:PM
مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے انتخابات کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے عام انتخابات کے لئے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 نومبر ہفتے کو ہوگا، قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت جنرل کونسل کا اجلاس رائیونڈ میں منعقد ہو گا، پارٹی صدر شہباز شریف اور مرکزی قائدین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتاری، اڈیالہ جیل سے بڑی خبر آ گئی

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف نے جنرل کونسل کے اجلاس کے لئے ہدایات جاری کر دیں ہیں، قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی کی جنرل کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے، جنرل کونسل کا اجلاس فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کے طور پر منعقد ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے پارٹی الیکشن سیل، پارلیمانی بورڈز بھی تشکیل دے دئیے ہیں، الیکشن سیل اور پارلیمانی بورڈز کی تشکیل کے حوالے سے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو ہدایات جاری کر دیں۔

انتخابات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ہے، پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں 10 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، علاوہ ازیں پارٹی منشور کی تیاری کے لئے سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی منشور کمیٹی کے دیگر ارکان کا اعلان بھی کریں گے۔