بنگلہ دیش کیخلاف عمدہ گیند بازی، ون ڈے بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی بادشاہت قائم

Nov 01, 2023 | 15:04:PM
بنگلہ دیش کیخلاف عمدہ گیند بازی، ون ڈے بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی بادشاہت قائم
کیپشن: بنگلہ دیش کیخلاف عمدہ گیند بازی، ون ڈے بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی بادشاہت قائم
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ میں گزشتہ روز بنگلہ دیش کیخلاف عمدہ بولنگ کرنے والے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے جبکہ بلے بازوں میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ میں قومی اٹیک بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے بولرز میں سر فہرست آ گئے، انہوں نے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج سمیت دنیا بھر کے گیند بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا، شاہین آفریدی کے علاوہ قومی ٹیم کی کپتان بابراعظم کی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بادشاہت برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی نے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

آئی سی سی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی سات درجے ترقی کے بعد پہلے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی ایک درجہ ترقی کے بعد دوسری جبکہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کی تیسری پوزیشن ہے، اس فہرست میں قومی اوپنر بلے باز امام الحق کی 11ویں اور فخر زمان کی 14 ویں پوزیشن ہے۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی، بھارتی اوپنر شبمن گِل کی دوسری اور جنوبی افریقہ کے کوئن ٹن ڈی کوک کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، اس فہرست میں قومی پیسر حارث رؤف کی 26 ویں اور محمد وسیم جونیئر کی 18 درجے ترقی کے بعد 56 ویں پوزیشن ہے۔

آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی پہلی، افغانستان کے محمد نبی کی دوسری جبکہ زمبابوے کے سکند رضا بٹ کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، قومی ون ڈے ٹیم کے وائس کپتان شاداب خان کا اس فہرست میں 20 واں نمبر ہے۔