انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا 

Nov 01, 2021 | 18:54:PM
انگلش بلے باز، شارٹ
کیپشن: سری لنکا کےخلاف انگلش بلے باز شارٹ کھیلتے ہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔جوز بٹلز نے رواں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری سکور کرتے ہوئے 67 گیندوں پر ناقابل شکست 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جوز بٹلز اگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں سنچری سکور کی۔اس کے علاوہ کپتان اوئن مورگن نے 40 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے ہراسنگا ڈی سلوا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکاکی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی نمبر 1 انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

یہ  بھی پڑھیں:نعمان نیاز کیساتھ تلخ کلامی ۔۔شعیب اختر کا بڑا مطالبہ