تیل بحران میں شدت، عالمی معیشت خطرے میں پڑ گئی

May 01, 2026 | 09:25:AM
تیل بحران میں شدت، عالمی معیشت خطرے میں پڑ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 126 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے سے معیشت پر دباؤ بڑھ گیا اور مہنگائی کے خدشات دوبارہ شدت اختیار کر گئے۔

 ماہرین کے مطابق تیل مہنگا ہونے سے امریکا میں مہنگائی میں 1 سے 2 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ جرمنی اور بھارت بھی اس کے اثرات سے متاثر ہو رہے ہیں۔

پاکستان میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتیں بلند رہیں تو مہنگائی میں 2 سے 4 فیصد تک اضافہ ممکن ہے، خاص طور پر اشیائے خورونوش زیادہ متاثر ہوں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران کیخلاف امریکہ کی خفیہ تیاری سامنے آ گئی

آبنائے ہرمز کے گرد کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹس میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ برینٹ کروڈ عارضی طور پر 126 ڈالر تک پہنچنے کے بعد کچھ کم ہو گیا۔ اس صورتحال نے عالمی معیشت میں غیر یقینی کو مزید بڑھا دیا ہے۔