پارٹی ٹکٹس کی تقسیم: پی ٹی آئی رہنما چودھری عدنان قیادت اور شیخ رشید پر پھٹ پڑا

May 01, 2023 | 21:16:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) حلقہ پی پی 11 سے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم پر نالاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چودھری عدنان قیادت اور شیخ رشید پر پھٹ پڑے۔ انہوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمیں راولپنڈی کے کسی حلقے میں لال حویلی کا بھکاری نہیں چاہئیے۔

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چودھری عدنان نے راولپنڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانتا ہوں کیسے ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پیسے لئے جاتے ہیں؟ پارٹی قیادت سے بلے کا نشان نہیں مانگتا، پارٹی قیادت الیکشن اوپن کرے، عارف عباسی پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ لال حویلی کا امیدوار ہے، اپنے حلقے سے شیخ رشید کو جتوایا تھا، اب پنڈی سے ہیکل اینڈ جیکل کی سیاست ختم کریں گے۔

چودھری عدنان کا کہنا تھا کہ پنڈی کے بدنا زمانہ لوگ عمران خان کی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں، لال حویلی کا فرعون زور لگا کر دیکھ لے اس کا امیدوار الیکشن نہیں جیت سکے گا، عمران خان نے مجھے پی پی 11 کا ٹکٹ دیا تھا، میرے خلاف رات کے اندھیرے میں مافیا سے ملکر سازش کی گئی، مجھے معلوم ہے جلسوں اور ریلیوں کے پیسے کہاں سے آتے ہیں، معلوم ہے رات کو میز پر بیٹھ کر کون کون اپنا حصہ لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی کا فرعون سمجھتا ہے کہ راولپنڈی میں کوئی اس کے بغیر سیاست نہیں کر سکتا، یہ پنڈی کے فرعون کی بھول ہے، اللہ بہت بڑا ہے۔