انوشکاشرما کی سالگرہ،ویرات کوہلی نے حیرت انگیز تصاویر شیئر کردیں

May 01, 2023 | 19:55:PM
انوشکاشرما کی سالگرہ،ویرات کوہلی نے حیرت انگیز تصاویر شیئر کردیں
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ سپرسٹار انوشکا شرما کی سالگرہ کے موقع پر ان دیکھی تصاویر شیئر کی ہے جس پر صارفین نے انہیں ڈیلیٹ کر نے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکار شرما کو  سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام میں ان سے بے انتہا محبت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کرکٹر نے اپنی محبوب اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنا "سب کچھ"‘ قرار دیتے ہوئے انکی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔  جیسے ہی ویرات کوہلی نے یہ تصاویر شیئر کی سوشل میڈیا صارفین نے جہاں اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی وہی کئی صارفین نے انہیں اپنی اہلیہ کی ایسی تصاویر شیئر کرنے پرآڑے ہاتھوں لے لیا بلکہ ایک تصویر ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

ایک صارف کا لکھنا تھا کہ "ویرات بھائی مجھے آپ سے یہ امید نہیں تھی، یار آپ اپنی اہلیہ کی یہ تصویر شیئر کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہو۔" 

جبکہ ایک اور صارف نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دوسری والی تصویر ڈیلیٹ کردیں۔ 

یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ملاقات 9 سال قبل سن 2013 میں ایک شیمپو کے کمرشل کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور پھر 2017 میں اس جوڑی نے شادی کرلی ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)