کوے کا اسرائیلی جھنڈا اتار کر نیچے پھینک دینے کی ویڈیو وائرل

May 01, 2023 | 09:21:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوے نے اسرائیل کا جھنڈا اتار کر نیچے پھینک دیا ہے۔
جانور یا پرندے کبھی بھی کچھ ایسا کردیتے ہیں کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوا اسرائیل کے جھنڈے پر آکر بیٹھتا ہے اور اسے چونچ سے نوچ کر اسے نیچے پھینک دیتا ہے۔


کوے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں اسرائیل نے عوامی مقامات پرفلسطینی پرچم لہرانے پرپابندی لگادی تھی اور انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے پولیس کو فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کی تھی۔