ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کاورچوئل کوارٹرفائنل؛بھارت کو سنجو سیمسن نے سیمی فائنل میں پہنچا دیا

Mar 01, 2026 | 18:16:PM
 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کاورچوئل کوارٹرفائنل؛بھارت کو سنجو سیمسن نے سیمی فائنل میں پہنچا دیا
کیپشن: سنجو سیمسن نہ ہوتے تو بھارت مین اس وقت صفِ ماتم بچھی ہوتی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کا ایک اہم میچ آج کلکتہ کے ایڈن گارڈنز  میں  ہو ا۔ بھارت نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ 

  ویسٹ انڈیز نے بھارتی کیپٹن کی فرمائش پر پہلے بیٹنگ کی اور  20 اوورز میں 4 وکٹوں کا نقصان کر کے  195 رنز بنائے۔ بھارت نے  20 وین اوور کی  دوسری بال پر  199 رنز بنا لئے۔ یہ میچ جیت کر بھارت سیمی فائنل میں جانے والی چوتھی ٹیم بن گیا ہے۔ سنجو سیمسن نے  50 گیندوں سے   97 رنز کر کے بھارت کو سیمی فائنل تک پہنچایا۔ سیمسن ہی  آج  پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔

صاحبزادہ کی شہنشاہی برقرار

سنجعو سیمسن کی بجائے ایشان کشن نے آج  97 رنز کئے ہوتے تو پاکستان کے سٹار بیٹر صاحبزادہ فرحان کی ٹاپ سکورنگ بیٹ کی پوزیشن کو  انڈیا اور انگلینڈ کےسیمی فائنل میں چیلنج  درپیش ہوتا۔ آج کے میچ سے صاحبزادہ کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بیٹرز میں شہنشاہی برقرار ہے۔  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورنگ بیٹس کی لسٹ میں  صاحبزادہ  383 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں اور قریب ترین حریف  ایڈن مارکرم 115 رنز پیچھے ہیں اور سوریا 152 رنز پیچھے ہیں۔ ان دونوں حریفوں کو سیمی فائنل مین چانس ملے گا اور پھر ایک حریف کو فائنل مین بھی چانس ملے گا کہ  صاحبزادہ کی جگہ لے سکتا ہے تو لے لے کیونکہ صاحبزادہ تو اب اپنے سکور میں مزید اضافہ کرنے کے لئے کوئی میچ نہیں کھیل رہے۔ 

اس میچ کے ساتھ ہی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے بعد بھارت نے بھی سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔

سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ انگلینڈ سے ہوگا۔

سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ 4مارچ کو ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ میچ کریں گے۔  5 مارچ کو بھارت اور انگلینڈ دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

بھارت کی بیٹنگ

آج کے کروشیل میچ میں بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما نے  10 رنز بنا کر کیچ  پکڑا دیا۔ 

پانچوین اوور میں مایہ ناز بیٹر ایشان کشن نے بھی  10 رنز کے انفرادی سکور پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین کی راہ لی۔ اس وقت بھارت کا مجموعہ  42 ہوا تھا۔ 

  195 رنز کے معمولی  ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے بھارت نے 4 اوورز میں ایک وکٹ ضائع کر کے  37 رنز بنائے ۔ بھارت کو درکار رن ریٹ میں معمولی اضافہ ہوا۔ پانچویں اوور میں ایشان کشن بھی لانگ آف باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔   اس وقت بھارت کا مجموعہ  42 ہوا تھا۔  بعد میں بھارتی بیٹرز نے  وکٹ بچا کر کھیلا اور  سوریا کمار یادو سنجو سیمسن کے ساتھ مل کر مجموعے کو  10 اوورز میں  99 تک لے گئے۔ سوریا کمار 11 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے 

بعد میں سنجو سیمسن نے تلک ورما اور ردیک پانڈیا کی معاونت سے ٹارگٹ کو چیز کرنا جاری رکھا۔

تلک ورما  15 ویں اوور مین اور ردیک پانڈیا 19 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے تو  شیوم دوبے سنجو سیمسن کی معاونت کے لئے آئے۔ 

تلک ورما   نے 27  رنز،  17ردیک پانڈیا نے رنز بنائے، دوبے 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور   سیمسن 97 رنز کے ساتھ سینچری مکمل کرنے کی حسرت دل مین لئے ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ انہوں نے  50  بالز کھیلیں، 12 چوکے مارے اور  4 چھکے مارے۔ 

ویسٹ انڈیز کی باؤلنگ

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 40، جیس ہولڈر نے 37، رومان پاول نے 34 اور شائی ہوپ نے 32 رنز بنائے۔

بھارت کی باؤلنگ

بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس سوریا نے جیتا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے میچ کا ٹاس بھارت کے کیپٹن سوریا کمار یادو نے ٹاس جیت لیا تھا۔

سوریا کمار یادو نے اعلان کی کہ وہ ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ سوریا نے اپنے لئے ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی۔ 

آج کے میچ میں آمنے سامنے آنے والی دونوں ٹیموں میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔ 

 دونوں ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ سے ہار چکی ہیں۔

بھارت  اور ویسٹ انڈیز نے بھی اس ایڈیشن میں سب سے زیادہ ٹیم سکور بنائے۔ 

 ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف 254/6 بنائے۔

بھارت  نے تین دن بعد اسی ٹیم زمبابوے کے خلاف 256/4 اسکور کرکے ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ کو ختم کردیا۔

آج اتوار کی شام ہونے والے ورچوئل کوارٹر فائنل میں۔ دونوں سائیڈز کی بیٹنگ ک سکلز اور بیٹنگ لائن کی ڈیپتھ کا آج مکمل امتحان ہو گا۔