موسلادھار بارش کا امکان

Mar 01, 2023 | 19:38:PM
موسلادھار بارش کا امکان
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  2 مارچ تک لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال میں بادل کھل کر برسیں گے، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ، قصور ، ننکانہ صاحب میں بھی بارشیں ہوں گی، ملکہ کوہسارمری میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

آج رات لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ قصور ، ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہےاسی دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات،الیکشن کمیشن سے بھی بڑی خبر آ گئی