2 ماہ میں گورننگ بورڈ مکمل کرلیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی

Mar 01, 2023 | 15:07:PM
2 ماہ میں گورننگ بورڈ مکمل کرلیا جائے گا، چیئرمین پی یس بی
کیپشن: نجم سیٹھی (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے آئندہ ڈیڑھ ماہ میں انتخابی عمل مکمل کرکے نہ صرف ریجنل ادارے بحال بلکہ گورننگ بورڈ بھی مکمل کر لیا جائیگا، آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں ڈپارٹمنٹس بھی ایکشن میں ہونگے۔

انھوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی اور ایشیاء کپ کا فیصلہ ہو گا، وہاں اپنا اصولی مؤقف اپنایا جائے گا تاہم اس سے قبل حکومتی اداروں سے بھی مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بسمہ معروف نے پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا

نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہوریوں نے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آکر پی ایس ایل 8 کے میچز میں رنگ بھر دیے، کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں، اسٹیڈیم کی گنجائش بھی بڑھانا چاہتے ہیں، شہریوں کی سہولت کیلئے قریب ہی ہوٹل بنائیں گے، کراچی میں ہمارے پاس جگہ ہے، لاہور میں کمشنر سے میٹنگ ہوئی، ان سے ہوٹل کیلئے جگہ لیز پر دینے کی بات کہی ہے۔