ظلم رہے امن بھی ہو، فلسطینی 12سالہ لڑکی پر بے انتہا تشدد،ویڈیو پر صارفین کی مذمت

Mar 01, 2022 | 22:21:PM
اسرائیلی، پولیس، فلسطینی ،لڑکی ،تشدد
کیپشن: اسرائیلی پولیس کافلسطینی لڑکی پر تشدد (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایس ایم عتیق شاہ بخاری) اسرئیل فورسز کی جانب سے معصوم فلسطینوں پر کئے جانیوالے ظلم  کی ایک لمبی داستان ہے ، حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں اسرائیلی پولیس والے ایک بارہ سالہ فلسطینی لڑکی کو پکڑنے کیلئے انتہائی بیدردی سے اسے پیٹ رہے ہیں، ویڈیو دیکھ کر دل کانپ جاتا، اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر خوب چرچاہے اور صارفین نہتے فلسطینوں کے حق میں کمنٹس لکھ رہے ہیں اور اسرئیل کی سخت مذمت اور ملامت کررہے ہیں۔

ٹویٹر پر عبیر نامی صارف کی جانب سے شئیر کی گئی اس ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ فلسطینوں کو بھی ہتھیار رکھنےکا حق ہونا چاہئے تاکہ وہ اپنی آزادی کیلئے لڑ سکیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ اس بچی کی نیلی آنکھیں نہی ہے ’یہ دنیا کا دوہرا معیار ہے‘ایک صارف نے سوال کیا ہے کہ کیا کسی دوسرے ملک کی پولیس بارہ سالہ بچی کو ایسے زمین پر گرایا جاتا، ایک اور صارف نےلکھا ہے کہ یہودی جانور ہیں۔ ایک صارف نے فیفا اور یوئیفا کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ’آپ اس معاملے میں کہاں ہو‘؟۔ ایک صار ف نے لکھا ہے کہ کیا یورپ اور امریکا فلسطین کو ہتھیار دیں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں:’ ارطغرل غازی‘ کے ہیرو کا یوکرین تنازع پر  امن کا خصوصی پیغام