’ ارطغرل غازی‘ کے ہیرو کا یوکرین تنازع پر  امن کا خصوصی پیغام

Mar 01, 2022 | 19:10:PM
’ ارطغرل, غازی, ہیرو, انگین, آلتان, دوزیتان
کیپشن: ’ ارطغرل غازی‘ کے ہیرو انگین آلتان دوزیتان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے والے تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انگین آلتان دوزیتان نے یوکرین تنازع کے حوالے سے امن کا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ترکی اردو کی خبر کے مطابق اداکار انگین آلتان دوزیتان نے اپنی انسٹا سٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں پر امن رہنے کا پیغام دیا گیا ہے۔ترک ادا کار انگین آلتان کی جانب سے امن کا یہ پیغام اس وقت شیئر کیا گیا جب روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ روس نے یوکرین پر 24 فروری کی صبح حملہ کیا جس میں اب تک 352 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس جنگ میں ہلاک ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی  پڑھیں:ظالمانہ فعل،بیٹی کا ختنہ کروانے والی ماں اور ڈاکٹر کو قید کی سزا