دعا کیلئے مداحوں کا شکریہ۔۔امیتابھ بچن کی سرجری  کامیاب

Mar 01, 2021 | 10:47:AM
دعا کیلئے مداحوں کا شکریہ۔۔امیتابھ بچن کی سرجری  کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بولی وڈ میگا سٹار 78 سالہ امیتابھ بچن نےمداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور وہ سرجری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔تاہم اب انہوں نے اپنی بلاگ پوسٹ اور ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کی سرجری ہوچکی اور ان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ڈاکٹروں نے  آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 طبیعت ناساز  ہونے پر ان کے مداح پریشان ہوگئے اور ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کرنے لگے۔زائد العمر ہوجانے کی وجہ سے پہلے ہی امیتابھ بچن کے مداح ان کی صحت کے لئے فکر مند رہتے ہیں، اوپر سے 28 فروری کو انہوں نے سرجری کا انکشاف کرکے مداحوں کو مزید پریشان کردیا تھا۔

امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں سرجری کے بعد کھچوائی گئیں اپنی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔میگا سٹار نے اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں بظاہر خوش اور صحت مند دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر میں امیتابھ بچن کے گال اور آنکھ کے قریب ’بینڈیج‘ دیکھا جا سکتا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسی جگہ پر ان کی سرجری کی گئی۔امیتابھ بچن نے اپنی پوسٹس میں وضاحت نہیں کی کہ انہیں ہنگامی طور پر کس مسئلے کی وجہ سے سرجری کرانا پڑی، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار کا لیزر آپریشن کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ امیتابھ بچن کے آنکھ کے ’موتیا بند‘ کا لیزر آپریشن کیا گیا جس وجہ سے انہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال داخل ہونا پڑا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیجنڈری اداکار کی طبیعت خطرے سے باہر ہے اور ان کی صحت مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور وہ یکم مارچ کی سہ پہر تک ہسپتال سے گھر چلے جائیں گے۔امیتابھ بچن کی جانب سے اپنی صحت بہتر ہونے کی اطلاع دیئے جانے پر دنیا بھر میں ان کے مدح خوش دکھائی دیئے۔