اب جارحیت ہوئی تو جواب مختلف ہوگا: پاسداران کا انتباہ

Jun 01, 2026 | 17:06:PM
اب جارحیت ہوئی تو جواب مختلف ہوگا: پاسداران کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اتوار کے روز ایرانی تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کے بعد ایران کے پاسدراران انقلاب کا سخت انتباہ سامنے آیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے وارننگ دی ہے کہ اب جارحیت ہوئی تو جواب مختلف ہوگا۔

 پاسداران کا انتباہ  ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے ذریعہ  سامنے آیا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب IRGC کے ریمارکس یہ ہیں،" ایران کی فوج نے حالیہ حملوں کے متعلق  کہا کہ اگر امریکی جارحیت کو "دوبارہ" ہوئی تو اس کا ردعمل "مکمل طور پر مختلف" ہوگا۔"

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اتوار کے روز امریکہ کے ایرانی تنصیبات پر حملوں کے بعد سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے علاقہ میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ 

اس دوران کویت پر ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے نئے حملے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس بڑھتی کشیدگی کے دوران امریکہ کے صدر ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا بیان میں ایران کے ساتھ معاہدہ ہونے کے متعلق اپنی امید کو دہرایا ہے۔

یہ بھی پرھیئے:  امریکا کے ایرانی فوجی ٹھکانوں پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ