مشرقِ وسطیٰ : ایرانی حملوں میں امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے ایرانی حملوں میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کے حوالے سے بڑے حقائق سامنے آ گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں خطے کے ۸ ممالک میں قائم کم از کم 20 امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری کے آخر میں شروع ہونے والی اس جنگ کے بعد سے ایران نے مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں امریکی فوج کی انتہائی اہم اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
سیٹلائٹ سے حاصل کردہ شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ ان حملوں میں امریکہ کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا، جنگی طیاروں میں ایندھن بھرنے والے مراکز (Fuel Depots) اور ہینگرز تباہ ہوئے جبکہ انتہائی حساس اور مہنگے فوجی ریڈاروں کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:موقف کی تبدیلی، نئے، متضاد مطالبات کےسبب مذاکرات کا دورانیہ طویل ہورہاہے:ایران
موجودہ تنازع کے دوران وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کی جانب سے بارہا یہ بیانات سامنے آتے رہے ہیں کہ امریکی اور اتحادی فورسز کے حملوں سے ایرانی فوج کا تقریباً صفایا ہو چکا ہے اور امریکی تنصیبات محفوظ ہیں۔
تاہم دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی بی سی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر امریکی حکام کے دعووں کی نفی کرتی ہیں۔