آج کا پکوان: مغلئی مٹن ملائی بنانے کی ترکیب

Jun 01, 2026 | 13:30:PM
آج کا پکوان: مغلئی مٹن ملائی بنانے کی ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مغلئی مٹن ملائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزا: بکرے کا گوشت آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، فریش کریم آدھی پیالی، کاجو پسے ہوئے ۳؍ بڑے چمچے۔

تلی ہوئی پیاز آدھی پیالی، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پسا ہوا ڈیڑھ چھوٹے چمچے، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، چھوٹی الائچی پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ۔

 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، دہی ایک پیالی، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، پودینہ باریک کٹا ہوا ۲؍ بڑے چمچے، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔

بنانے کا طریقہ: گوشت کو دھو کر پیالے میں رکھیں اور اس میں نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، لال مرچ، دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال کر میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔

 فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔

جب گوشت گلنے پر آجائے اور پانی خشک ہونے لگے تو اس میں تلی ہوئی پیاز ، باریک کٹا ہوا پودینہ اور لمبی کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر ملائیں اور آخر میں فریش کریم میں پسے ہوئے کاجو ملا کر گوشت میں شامل کر دیں۔

 ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ تیل علیحدہ ہوجائے، گرم گرم ڈش میں نکال کر حسب ِ پسند نان یا شیرمال کے ساتھ پیش کریں۔