صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کی والدہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی والدہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں سنکھترہ، ضلع نارووال میں ادا کی گئی، جس کی امامت مرکزی مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر پروفیسر طلحہ سعید نے کرائی۔
نمازِ جنازہ میں مرکزی مسلم لیگ کی قیادت، سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
خالد مسعود سندھو کی والدہ کے انتقال پر مرکزی مسلم لیگ کی قیادت سمیت مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری چودھری حمید الحسن گجر نے خالد مسعود سندھو کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں:حالات کشیدہ!امریکا اور ایران پھر آمنے سامنے