اداکار یاسر حسین کی انوکھی خواہش کیا ہے ؟

Jun 01, 2025 | 23:52:PM
اداکار یاسر حسین کی انوکھی خواہش کیا ہے ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) اداکار اور ٹی وی میزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ بچے زیادہ ہونے چاہئیے اور ساتھ ہی کہا کہ جس حساب سے لوگوں کے وسائل ہیں اس حساب سے بچے بھی زیادہ ہونا چاہئیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ بچوں سے متعلق اپنی پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کے 11 بہن بھائی ہیں جنہوں نے محنت سے اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کی۔

یاسر حسین بتاتے ہیں کہ ہم بھی بہت سارے بہن بھائی ہیں اور اس کے باوجود ایک چھوٹے سے گھر میں ہنسی خوشی اپنی زندگی گزاری ہے،انہوں نے آج کے دور میں 12 بچوں کی تذکرے پر اپنا نقطہ نظر دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ صحیح وقت اور تعلیم ہر بچے کو دیں، تو بڑے خاندان میں بھی تربیت ممکن ہے۔

یاسر حسین نے کہا کہ وہ بچوں کے بہت شوقین ہیں اور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ 12 بچوں کے خواہشمند ہیں، تو یاسرحسین نے خوش ہو کر کہا کہ آپ کے منہ میں گھی شکر۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیکھا جائے کہ پاکستان میں جتنی بھی بڑی اداکارائیں ہیں، انہیں مقبولیت اور شہرت بچوں کی پیدائش کے بعد ملی اور بچوں سے کسی کے کام میں کوئی فرق نہیں پڑتا جس میں ٹیلنٹ ہوگا، وہ کام کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شرمیلا فاروقی کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل