ارشد ندیم کی ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپسی، شاندار استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی ہیرو ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد آج جنوبی کوریا سے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔
ارشد ندیم غیرملکی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں ان کے والد محمد اشرف سمیت اہل خانہ، دوست احباب اور شائقین موجود تھے،والد محمد اشرف نے بیٹے کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے پہلے بھی ہمارا نام روشن کیا ہے اور آج بھی نام روشن کرکے آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ارشد کو بہترین سہولیات دیں،انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کی مسلسل محنت اور عزم نے پورے ملک کو فخر دلایا ہے،ارشد ندیم کے ساتھ قومی ایتھلیٹس یاسر سلطان اور شجر عباس بھی وطن واپس پہنچے، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد استقبال کے لیے پہنچ گئی۔
ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں ہونیوالے فائنل میں 86.40 میٹرکی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا ،پاکستان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں52 سال بعد گولڈ میڈل اپنے نام کی،گزشتہ روز ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیدران، کوچز اور اتھلیٹس ارشد ندیم کا استقبال کرنے کے لیے موجودتھے،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے قومی ہیرو ارشد ندیم کا استقبال کیا۔
ارشد ندیم کی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاوں اور تیاری سے گولڈ میڈل جیتا،ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ کی تیاری کررہے ہیں،پیرس اولمپکس کے بعد پہلا مقابلہ تھا جس میں کامیابی حاصل کی،کامیابی پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے،ایشین چمپئن شپ میں 50 سال بعد پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا،ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں بھی ملک کا نام روش کروں،آنے والے مقابلے کے لیے مزید سخت محنت کروں گا۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ جب فلائٹ سے نیچے اترا تو گورنمنٹ پ]نجاب سمیت سپورٹس بورڈ اور لیسکو چیف نے بھی میرا استقبال کیا،نوجوانوں کو جیولں تھرو کے کیمپس کی سہولیات دیں گے تاکہ مستقبل میں مزید ٹیلنٹ سامنے آئے۔
ارشدندیم کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں گرم موسم کی وجہ سے ممکن ہے ٹریننگ کے لیے یوکے جاوں تاکہ ورلڈ اتھلیٹ چیمپئن شپ کی بہتریں تیاری کرسکوں،میں بھی قوم کی طرح اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑا ہوں،پاکستان زندہ باد۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار منیب بٹ کا قربانی کے لیے لایا گیا اونٹ بھاگ گیا