کیچ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 سپاہی شہید

Jun 01, 2023 | 13:10:PM
کیچ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 سپاہی شہید
کیپشن: فوٹو آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے بڑا حملہ کیا، پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، فورسز نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید اہلکاروں میں سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللہ شامل ہیں، 34 سالہ حسنین اشتیاق ڈی جی خان اور 27 سالہ عنایت اللہ جھل مگسی کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونیوالے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں فوری طور پر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو سرحد پار فرار ہونے سے روکنے کیلئے ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔