نامور نغمہ نگار  الطاف باجوہ  کی طبیعت بہتر، ہسپتال سے گھر متقل

Jul 01, 2025 | 22:56:PM
نامور نغمہ نگار  الطاف باجوہ  کی طبیعت بہتر، ہسپتال سے گھر متقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور نغمہ نگار شاعر الطاف باجوہ ہسپتال سے گھر چلے گئے ،انہیں سانس کی تکلیف کے ساتھ نمونیہ کی بھی شکایت ہے ۔اسپتال میں مختلف شوبز شخصیات نے ان کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق الطاف باجوہ سانس کی تکلیف کے ساتھ نمونیہ کی شکایات باعث ایک ہفتہ عمر ہسپتال میں زیر علاج  رہے،ڈاکٹرز نے طبیعت بہتر ہونے پر گھر بھیجا ہے،اسپتال میں مختلف شوبز شخصیات نے ان کی عیادت کی،الطاف باجوہ نے فلم انڈسٹری کے لیے دو ہزار سے زائد گانے لکھے ہیں۔لالی وڈ کی متعدد فلموں کیلئے الطاف باجوہ نے سدا بہار گیت لکھے، جو آج بھی زبان زد عام ہیں۔ اُنہوں نے اپنے وقت کی معروف گلوکاروں کے ساتھ کام کیا، فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ہارر مووی ’’ دیمک‘‘ کا اعزاز ،چین کے  فلم فیسٹول میں مدعو کر لیا گیا