چینی کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مہنگائی کے مارے عوام کیلئے چینی کا حصول مزید مشکل ہو گیا، ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو کا چینی کا تھیلا 8950 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایک ہفتے میں چینی ہول سیل میں فی کلو2روپے مہنگی ہوگئی, ہول سیل میں چینی 173روپے کلوسے بڑھ کر175روپے کلوپرپہنچ گئی ہے۔ریٹیل میں چینی ایک ہفتے کےدوران 5روپے سے10روپے کلومہنگی ہوگئی جس کے بائث ریٹیل میں چینی 185روپے کلوسے 190روپے کلوتک دستیاب ہونے لگی ہے۔
پرچون میں چینی 185 سے 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ برینڈڈ چینی کی قیمت 200 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی نایاب ہو چکی ہے،لاہور کے شہریوں کو سبیلوں اور گھریلو استعمال کیلئے اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان اور محرم جیسے مواقع پر عوام کو ریلیف دیا جائے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔