لاہور  میں زلزلے کے جھٹکے

Jul 01, 2025 | 11:40:AM
لاہور  میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاوہ قصور، اوکاڑہ، ننکانہ، شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

شہر لاہور میں 11 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر اور مرکز جنوب مغرب لاہور تھا۔

پنجاب کے شہروں قصور، اوکاڑہ، ننکانہ، شیخوپورہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔