لیجنڈری بلے باز ظہیرعباس کی طبیعت میں بہتری آنے لگی

Jul 01, 2022 | 23:14:PM
ایشین بریڈمین، لیجنڈری بلے باز، ظہیر عباس، طبعیت میں بہتری
کیپشن: سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشین بریڈ مین کہلائے جانے والے لیجنڈری بلے باز ظہیرعباس کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔
خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ ظہیر عباس کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے ،ظہیر عباس بدستور آئی سی یو میں ہیں ، خاندانی ذرائع کامزید کہناہے کہ ظہیر عباس کو ایک دو دن میں سپیشلائزڈ ٹریٹمنٹ کیلئے دوسرے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ظہیر عباس اس وقت لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم