ہم نے اقدامات نہ کئے تو فوڈ سکیورٹی بڑاخطرہ بن جائے گا، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے اقدامات نہ کئے تو آگے فوڈ سکیورٹی بڑاخطرہ بن جائے گا،ان کاکہناتھا کہ ڈی آئی خان ،چولستان اوربلوچستان میں زمین خالی پڑی ہے،ان علاقوں میں زیتون کا انقلاب آرہا ہے،ہم چند سالوں میں زیتون آئل کے ایکسپورٹر بن جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسان کنونشن کا مقصد منزل کا تعین کرنا ہے ،پاکستان کو بڑے نئے چیلنجز کا سامنا ہے ،فوڈسکیورٹی سب سے بڑا چیلنج ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے سال ہم نے 40 سال ٹن گندم درآمد کی ،ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،ہمارے کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، ہمارے حکمران آئے پاکستان کی ترقی میں کسی کو شمار نہیں کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پہلے سارے بہترین سکالرز سرکاری سکولوں سے آتے تھے،جو سرکاری ہسپتال اچھے بنے تھے وہ پیچھے رہ گئے ،سرکاری ہسپتال پیچھے رہ گئے پرائیویٹ ہسپتال آگے آگئے،زراعت کے شعبے میں بھی یہی ہواچھوٹے کسان پیچھے رہ گئے ،ہم نے اقدامات نہ کئے تو آگے فوڈ سکیورٹی بڑاخطرہ بن جائے گا۔
ان کاکہناتھا کہ جب اللہ نے فرشتوں کو کہا کہ آدم کے سامنے جھکو،اللہ نے کہاکہ میں نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا،ہم سب میں اللہ نے وہ صلاحیت پیدا کی جو کسی اور مخلوق میں نہیں ،کلمہ طیبہ سے انسان میں طاقت آتی ہے ،انسان کسی کے سامنے نہیں جھکتا،انسان کامیاب تب ہوتا ہے جب وہ ارادہ کرلیتا ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں 12 موسم ہیں ،ہم نے ارادہ کرلیا ہے کسان کیلئے تحقیق کرنی ہے ،کسان کیلئے بیج دریافت کرنے ہیں،ان کاکہناتھا کہ چین نے سب سے زیادہ زور چھوٹے کسانوں پر دیا،چین نے ہمیں آگاہی دی دیہاتوں میں کس طرح غربت ختم کی ،ہم کسان کیلئے کسان کارڈ کا اجرا کررہے ہیں ،کسانوں کے پاس ڈائریکٹ سبسڈی دی جائے گی ،ہمارے لوگ چھوٹے کسانوں کو ٹریننگ دیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ڈی آئی خان ،چولستان اوربلوچستان میں زمین خالی پڑی ہے،ان علاقوں میں زیتون کا انقلاب آرہا ہے،ہم چند سالوں میں زیتون آئل کے ایکسپورٹر بن جائیں گے،وزیراعظم نے کہاکہ میںنے اپنے گھر میں ایواکا ڈولگایا،ایواکا ڈوسب سے مہنگی سبزی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ 30 فیصد ہمارے پھل اورسبزیاں ضائع ہو جاتی ہیں کیونکہ سٹوریج نہیں ،ہماری کوشش یہی ہو گی کسان خوشحال ہو ااپنی زمین پرپیسہ لگائے ،چین میں کسان ورچوئل مارکیٹ جاتا ہے،ورچوئل مارکیٹ سے کسان آن لائن فروخت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعت کی ہی وکٹ گرا دی ، اہم رہنما عمران خان کے قافلے میں شامل