اہلیہ کی کردار کشی کا معاملہ،عمران خان  پارٹی ترجمانوں سے نالاں ،اجلاس طلب

Jan 01, 2023 | 22:56:PM
اہلیہ , کردار کشی, معاملہ،عمران خان,  پارٹی,اجلاس طلب,
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور اہلیہ کی کردار کشی کا معاملہ،سابق وزیر اعظم  پارٹی ترجمانوں کی کارکردگی سے نالاں ہو گئے۔ 

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل پارٹی ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، پارٹی رہنماؤں کو ہر صورت آن لائن شرکت کی ہدایت جاری،اجلاس کل3 بجے طلب کیا گیا ہے ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پارٹی ترجمانوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، عمران خان اور اہلیہ کی کردار کشی  پر کمزور موقف پر پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے،  عمران خان نے ہدایت دی کہ پارٹی ترجمان جہاں ہیں وہیں سے ان لائن اجلاس میں شریک ہوں۔