نئے سال کا آغاز۔۔۔لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں بچوں کی پیدائش

Jan 01, 2022 | 01:22:AM
لاہور، ملتان، سیالکوٹ، بچوں کی پیدائش
کیپشن: نومولود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نئے سال کے آغاز پر لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں بچوں کی پیدائش، والدین خوشی سے نہال۔
تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال لاہور میں سال 2021 کے آخری منٹ میں بیٹا جبکہ سال 2022 شروع ہونے کے 10 سیکنڈ بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس پر والدین خوشی سے نڈھال ، شکرانے کے نفل پڑے اور اللہ کا شکر ادا کیا ۔
سیالکوٹ کے نجی ہسپتال میں 2022 سال کا پہلا بچہ دنیا میں آیا،محمد پورہ کے رہائشی گلفام نامی شہری کے گھر 12 بج کر ایک منٹ پر بیٹی کی پیدائشی ہوئی۔اسی طرح ملتان میں نئے سال کی آمد کے ساتھ نجی کلینک میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی، 
والدین نے بچے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی ، والد کاکہناتھا کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اللہ نے پیارے سے بیٹے سے نوازا،بیٹے کی پیدائش پر اللہ پاک کا شکر گزار ہوں،بچے کے نانا کاکہناتھا کہ آج میرا نواسہ پیدا ہوا،بہت خوش ہوں۔