لاہور ایئر پورٹ پر شدید دھند،شارجہ سے آنیوالی پرواز کو لینڈ کرنے سے روک دیاگیا

Jan 01, 2021 | 22:15:PM
لاہور ایئر پورٹ پر شدید دھند،شارجہ سے آنیوالی پرواز کو لینڈ کرنے سے روک دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)لاہور ایئر پورٹ پر شدید دھند کے راج کے باعث شارجہ سے آنے والی پرواز کو لینڈ کرنے سے روک دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھندچھا گئی جس سے ائیرپورٹ رن وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی،ذرائع کے مطابق اے ٹی سی حکام نے شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 186 کو لینڈ کرنے سے روک دیا، پرواز کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیاجبکہ دیگر ائیرلائینز کے پائلٹوں کو بھی وارننگ جاری کردی گئی۔