فردوس عاشق اعوان سخت سوالات پوچھے جانے پر سیخ پاء، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Feb 01, 2024 | 21:47:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق ) پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر اطلاعات  اور پھر استحکام پاکستان پارٹی کو جوائن کرنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیلئے الیکشن کمپین کرنا مشکل ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقے سے قومی اسمبلی  کیلئے آئی پی پی کی امیدوار  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ووٹرز پر سیخ پا نظر آ رہی ہیں ، یہاں تک کہ کارنر میٹنگ  چھوڑ کر  جاتی دیکھی گئی ہیں ، واقعہ کچھ یوں ہے کہ سیالکوٹ کے علاقے کھروٹہ سیداں میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنی الیکشن کمپین کیلئے سلسلے میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھیں جہاں ووٹرز نے ان سے سخت سوالات کیے ، فردوس عاشق اعوان سخت سوالات پوچھنے پرغصے میں آ گئیں اور بولیں کہ گھر آئے مہمان دی عزت کرنا سیکھو، ، ڈاکٹر فردوس سیخ پاء  ہو گئیں اور گلے میں پڑے ہار اتار کر کارنر میٹنگ چھوڑ کر جانے لگی۔ 

یہ بھی پڑھیں : الیکشن مہم میں حصہ لینے پر  سکول ٹیچر معطل   ،کس  جماعت کی کمپین کر رہے تھے ؟حیران کن خبر آ گئی