آئی ایم ایف نے بنگلہ دیش کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دیدی

Feb 01, 2023 | 09:23:AM
آئی ایم ایف نے بنگلہ دیش کے لئے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کے سپورٹ پیکج کی منظوری دے دی
کیپشن: آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے بنگلہ دیش کے لئے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کے سپورٹ پیکج کی منظوری دے دی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق پیکج کے تحت 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالر فوری بنگلہ دیش کو ملیں گے، پیکج کی شرائط پوری کرنے کے لئے بنگلہ دیش کو ٹیکسوں میں اضافہ اور بینکنگ سیکٹر میں ڈوبے قرضوں کی شرح میں کمی لانا ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کی طرف سے قرض کی منظوری وزیراعظم شیخ حسینہ کی کامیابی ہے جہاں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا تھا، ٹکہ کی قدر گر رہی تھی اور زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی آرہی تھی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے بنگلہ دیش کو موسمیاتی سرمایہ کاری کے لیے اس کی نئی تشکیل کردہ لچک اور پائیداری کی سہولت کے تحت بھی 1.4 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے اور ایشیا میں بنگلہ دیش وہ پہلا ملک ہے جس نے یہ رقم حاصل کی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ان قرضوں سے میکرو اکنامک استحکام کا تحفظ ہوگا اور بفرز کو دوبارہ تعمیر کریں گے جبکہ حکام کے اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔