وزیراعظم گھبرائیں مت،آپ کے 25ارکان ہمارے رابطے میں ہیں، پیپلزپارٹی

Feb 01, 2021 | 23:00:PM
وزیراعظم گھبرائیں مت،آپ کے 25ارکان ہمارے رابطے میں ہیں، پیپلزپارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کے 25 ارکان کو ساتھ ملانے کا بڑا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کہتے تھے کہ 5 کروڑ نہیں دیں گے یہ تو رشوت ہے اب حکومت ارکان کو ترقیاتی فنڈز کے نام پر 50، 50 روپے رشوت دے رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں، ہم ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتے، وزیراعظم سینٹ الیکشن سے پہلے گھبرائیں نہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔