وزیراعظم شہباز شریف آج برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے

Dec 01, 2025 | 10:09:AM
وزیراعظم شہباز شریف آج برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں 4 روز قیام کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے، ان کے لندن میں قیام کے دوران 7 میڈیکل اپوائٹمنٹس ہوئے، انہوں نے کئی وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔

یاد رہے کہ قبل ازیں  وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:سکھوں کی پاکستان سے محبت، بھارتی حکومت مشکل میں پڑ گئی

منامہ ایئرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم عزت مآب خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ عزت مآب ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزایانی اور بحرینی قیادت کے سینئر ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا تھا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔