سلمان خان نے مجھے ہجوم سے بچایا تھا، دیا مرزا کاانکشاف
دونوں کی فلم تم کو نہ بھول پائیں گے کا مشہور گانابندیا چمکے راجستھان میں شوٹ ہوا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار راجھستان میں ان کی فلم ’’تم کو نہ بھول پائیں گے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار سلمان خان نے انہیں سیکڑوں لوگوں کے ہجوم سے بچایا تھا۔
دیا مرزا کی پہلی فلم ’’رہنا ہے تیرے دل میں‘‘ دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد پذیرائی حاصل کررہی ہے،اس موقع پر اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم ’’تم کو نہ بھول پائیں گے‘‘ کی یادیں شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ سلمان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی حفاظت کی تھی۔
دیامرزا نے اپنی یادیں دہراتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے فلم سائن کی تو وہ سلمان خان کی بڑی مداح تھیں اور جب ہم نے ایک ساتھ کام شروع کیا تو میں ہر روز انھیں دیکھتی اور سوچتی کہ مجھے یقین نہیں آرہا میں واقعی اس شخص کے ساتھ کام کررہی ہوں جس کی فلمیں میں نے بار بار دیکھی ہیں۔

دیا مرزا نے بتایا کہ اس دور میں سیٹ پر صنفی توازن آج جیسا نہیں تھا،انہوں نے جے پور کے مضافات میں ایک گانے کی شوٹنگ کا واقعہ بھی سنایا جہاں اضافی سیکیورٹی ضروری تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایک دن جب ہم واپس آرہے تھے تو سیکڑوں لوگ ہمارا پیچھا کررہے تھے،وہ چیخ رہے تھے اور سیٹیاں بجا رہے تھے،مجھے اور سلمان خان کو ایک ہی گاڑی میں سیکیورٹی کے ساتھ بھیجا گیا تاکہ ہم محفوظ رہیں کیونکہ اس جگہ بہت ہجوم تھا اور میں کبھی نہیں بھولوں گی کہ سلمان خان نے میری حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے پہلے مجھے گاڑی میں بٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی میگزین نے متنازع کلپ پرٹیلر سوئفٹ سے معافی مانگ لی
دیا مرزا کی فلم ’’تم کو نہ بھول پائیں گے‘‘ کا مشہور گانا ’’بندیا چمکے، چوڑی کھنکے‘‘ راجستھان میں شوٹ ہوا تھا، 2002 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں دیامرزا اور سلمان خان کے ساتھ سشمیتا سین نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔