2020 زندگی کا مشکل ترین سال تھا

Dec 01, 2020 | 19:11:PM
2020 زندگی کا مشکل ترین سال تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف گلوکار شہزاد رائے نے 2020 کو اپنی زندگی کا مشکل ترین سال قرار دے دیا، کہتے ہیں سوچا تھا ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا لیکن کروناکے باعث کچھ نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ 2020 سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہیے،ہمیں ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا،تعلیم کے فروغ کے لئے زندگی ٹرسٹ کوعطیات دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سوچا تھا ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا لیکن کوویڈ کے باعث کچھ نہ ہوسکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہئے اورقوم کو ایسی صورتحال سے نکالنے کیلئے سب کو ملکر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہئے۔تعلیم کے فروغ کے لئے زندگی ٹرسٹ کو 5000 ڈالر عطیہ کیے جائیں۔