اداکارہ رشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں

Aug 01, 2026 | 17:57:PM
اداکارہ رشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   اداکارہ رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئی ہیں۔ 

ڈاکٹروں نے ٹریٹمنٹ کے بعد انہیں کم از کم چھ ہفتے تک علاج جاری رکھنے اور  آرام کرنے  کی ہدایت کی ہے۔ رشمیکا کے زخمی ہونے کے باعث ان کےفلمی  پروجیکٹس پر کام روک دیا گیا ہے، کئی فلموں  کی شوٹنگ بھی پیک کر دی گئی ہے۔

رشمیکا مندانا ایک مشکل ڈانس سین کی عکسبندی کروا رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے کولہے کے پٹھے پر زیادہ بوجھ پڑا اور مسئل pull انجری ہو گئی۔ فوری طور پر فزیو ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلوایا گیا۔  ڈاکٹروں نے  رشمیکا کے پٹھے کی ٹریٹمنٹ کرنے کے بعد انہیں فزیو تھریپی چھ ہفتے جاری رکھنے کی ہدایت کی اور اس دوران گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا  تاکہ متاثرہ  کولہا درست انداز سے بحال ہو سکے۔ 

 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ احتیاط نہ کی تو یہ انجری بڑھ سکتی ہے اور ممکن ہے کہ رشمیکا دوبارہ ڈانس کرنے کے قابل ہی نہ رہیں۔ 

 اداکارہ  رشمیکا مندانا کئی روز سے اپنی آنے والی فلموں ’رن بالی‘ اور ’میسا‘ کی شوٹنگ میں مسلسل مصروف ہیں،   انہیں بار بار  ڈانس کے مشکل سٹیپ پرفارم کرنا پڑ رہے تھے۔ ماہرین کے مطابق مسلسل جسمانی مشقت کے باعث ان کے کولہے کے پٹھےپر غیر معمولی دباؤ پڑا، جس کا نتیجہ انجری کی شکل میں نکلا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی چوٹ عام طور پر اتھلیٹس میں دیکھی جاتی ہے۔ رشمیکا مندانا کی انجری سے اندازہ ہو سکتا ہے  کہ وہ  ڈانس پر  کتنی سخت جسمانی مشقت سے گزر رہی تھیں۔

اب چھ ہفتے تک رشمیکا  کو فزیوتھراپی س سیشن کرنا ہوں گے اور  ان کے انجرڈ پٹھے کی کیفیت پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔ مکمل بحالی کے بعد ہی انہیں دوبارہ فلموں کی شوٹنگ کی اجازت دی جائے گی۔

 
رشمیکا مندانا نے حال ہی میں اداکار وجے دیوراکونڈا سے شادی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی فلم ’میسا‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی تھی۔ انہوں نے فلم کے سیٹ سے چند تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جن میں وہ ایک منفرد اور جرات مند کردار  میں نظر آئیں۔  میسا  کی ہدایت کاری راویندر پولے کر رہے ہیں۔

رشمیکا مندانا کی فلم ’رن بالی‘ تقریباً مکمل ہو چلی ہے اور  ریلیز کی تیاریوں کے مرحلے میں ہے،  رشمیکا انجرڈ نہ ہوتیں تو رن بالی کو  ستمبر میں باکس آفس کے حوالے کرنے کا منصوبہ تھا۔ اس فلم میں وہ اپنے شوہر وجے دیوراکونڈا کے ساتھ ہیروئین کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  برٹش ویٹ لفٹر نے 163کلوگرام وزن اٹھا کرنیا کامن ویلتھ گیمز ریکارڈ بنادیا