3بڑی پارٹیوں نے ملک پر راج کیا مگر ہم ترقی کیوں نہ کرسکے اسکا ذمہ دار کون ہے ؟ ،مفتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ تین بڑی پارٹیوں نے ملک پر راج کیا مگر ہم ترقی کیوں نہ کرسکے اسکا ذمہ دار کون ہے ؟،ہماری فوج نے دشمن کے جہاز گرائے یہ جنگ جیتنا ضروری تھا،اب ہندوستان سے تعلیم اور معاش کے میدان میں بھی جنگ جیتنا ضروری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نےعوام پاکستان ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام پاکستان کے ورکز کنونشن میں اتنی بڑی تعداد دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا،ہماری فوج نے دشمن کے جہاز گرائے یہ جنگ جیتنا ضروری تھا،اب ہندوستان سے تعلیم اور معاش کے میدان میں بھی جنگ جیتنا ضروری ہے ،اگر ہم معاش اور تعلیم اور صحت کے میدان میں بھارت کو نہیں ہراتے تو ہم یہ جنگ نہیں جیت رہے،شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں عوام پاکستان پارٹی ملک میں ترقی لائے گی،کیا 78 سال میں ہم نے لوگوں کو بیروزگاری بھوک اور جہالت سے آزادی دلوائی؟؟؟،اگر ہم نے غربت اور مہنگائی سے عوام کو نجات نہیں دلوائی تو کون ذمہ دار ہے ،تین بڑی پارٹیوں نے ملک پر راج کیا مگر ہم ترقی کیوں نہ کرسکے اسکا ذمہ دار کون ہے ؟پی پی پی کے پاس دو صوبے ہیں مسلم لیگ ن کے پاس پنجاب ہے ہے کے پی کے کے صوبے میں کیا ترقی ہوئی ،جن سے نالے صاف نہیں ہو رہے وہ حکمرانی کیا کریں گے ،جو لوگ ووٹ کو عزت دیتے تھے اب نہیں دیتے،پاکستان میں حکمرانی کا نظام سیل ہوا ہے ،چین اور بھارت ہم سے کہیں بڑے ملک ہیں ہمارے ملک میں سب سے زیادہ بچے سکول نہیں جاریے،اگر دس میں سے چار بچے سکول نہیں جائیں گے تو ہم ترقی کیسے کریں گے ،ہم معاشی طور پر بیس سال سے بھارت اور بنگلہ دیش سے پیچھے ہیں،ہماری فی کس آمدن پانچ ہزار اور بھارت کی نو ہزار ہے ۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ2022 سے 2025 تک ہم مسلسل غریب ہورہے ہیں حکومت صرف یہ سوچ رہی ہے کہ چینی ملز والوں کو نقصان نہ ہو ،شہباز شریف نے 2019 میں ٹویٹ کیا تھا کہ چینی کے معاملے پر عمران خان چینی مالکان کے دباو میں آگیا ہے ،2019 میں جو بات شہباز شریف نے کی تھی آج میں 2025 میں بھی اس سے اتفاق کرتا ہوں ،ہماری بجلی بنگلہ دیش کی طرح ہی بنتی ہے وہاں 25 روپے یونٹ اور پاکستان میں 45 روپے یونٹ کیوں ہے؟؟،خود آئیسکو کہتا ہے کہ عوام پر 244 ارب روپے کے زائد بل وصول کئے گئے ہیں،یہ بے رحمی کی انتہا نہیں کہ عام آدمی بجلی کے بل دیکھ کر خودکشی کرتا ہے،یہ آپ کی بے حسی نہیں کہ عوام کی جیب پر ڈالے جانے ڈاکے کے پیسے آپ عوام کو واپس نہیں دلوا رہے،یہ عوام پر راج ہے خدمت نہیں،یو این ڈی پی کے مطابق پاکستان ترقی میں 168 ویں نمبر پر چلا گیا یعنی 6 نمبر پیچھے مزید چلا گیا ہے ،راولپنڈی کی ایک دن کی بارش میں حکمرانی کے سارے دعوے بہہ گئے ہیں،ہم حکومت میں آئے تو راج شاہد خاقان عباسی کا نہیں عوام کا ہو گا، شاہد خاقان عباسی کے بارے میں پورا پاکستان مانتا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے بطور وزیراعظم دس ماہ بہترین تھے۔
یہ بھی پڑھیں:زنده باد دوستی پاکستان و ایران۔۔ہاتھوں میں ہاتھ، کندھے سے کندھا ملا کر