سولرسسٹم سےبجلی کی پیداوار، صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لیسکومیں ماہ جون کےدوران سولرسسٹم سےبجلی کی پیداوارمیں ریکارڈاضافہ ہوا، صارفین نےماہ جون کےدوران3ارب روپےبلوں کی مدمیں ریلیف لےلیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق لیسکومیں سولرسسٹم سےماہ جون میں17کروڑیونٹس کی پیداوارکی گئی،صارفین نےقومی گرڈسسٹم کو12کروڑیونٹس ایکسپورٹ کئے۔
مجموعی طورپر1لاکھ 5ہزارصارفین نےسولرسسٹم پرکنکشن لےرکھاہے، بجلی کی پیداوارکرنے والوں میں گھریلو،کمرشل،صنعتی وٹیوب ویل کےکنکشن شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو ایک اور زبردست جھٹکا،عدالت نے فیصلہ سنا دیا