پاکستان میں گزر اوقات آسان۔۔دنیا بھر میں سستا ترین ملک قرار

Aug 01, 2021 | 19:54:PM
پاکستان میں گزر اوقات آسان۔۔دنیا بھر میں سستا ترین ملک قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ورلڈپاپولیشن ریویونے کاسٹ آف لیونگ پر سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے ۔تحقیقی وتجزیاتی ادارے گو بینکنگ ریٹس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک ہے، پاکستان کے رہن سہن اخراجات انڈیکس میں18.58پوائنٹس ہے۔
 درجہ بندی میں افغانستان 24.51 کے ساتھ دوسرے، بھارت 25.14 کے ساتھ تیسرے اورشام 25.31انڈیکس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔رہن سہن کے اعتبار سے درجہ بندی کا تعین کرنیوالی کمپنیز میں گو بینکنگ ریٹس کمپنی بھی شامل رہی۔
 رپورٹ کے مطابق رہن سہن، قوت برداشت کے تخمینے کیلئے چار پیمائشی معیارات استعمال کئے گئے،معیارات میں رہائش،نقل وحمل کے کرائے کو دیکھا گیا، معیارات میں قوت خرید، صارف قیمت،روز مرہ اشیا ءکو شامل کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق نتائج کا مہنگے ترین شہر نیو یارک میں رہن سہن اخراجات کے ساتھ موازنہ کیاگیا، کیمن جزائر انڈیکس141.64،برمودا138.22 کے ساتھ مہنگے ترین قرار پائے۔
 سوئٹزرلینڈ 122.67 ، ناروے 104.49 کیساتھ رہن سہن کیلئے مہنگے ترین شہر قرار پائے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چاروں ممالک کے مقابلے نیو یارک کی رہن سہن کی لاگت زیادہ ہے جبکہ نیو یارک ،سان فرانسسکو جیسے شہروں میں رہائشی اخراجات بہت زیادہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا میں روز مرہ اشیا  کی قیمتوں نے زیادہ مضبوط معیشتوں کوبھی متاثرکیا، رپورٹ میں امریکی محکمہ زراعت کے اس بیان کو بھی شامل کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ 21-2022میں خوراک کی عالمی رسدبڑھنے کی توقع ہے۔۔
امریکی محکمہ زراعت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روزمرہ اشیا ءکی قیمتوں میں اضافہ طلب ،رسد کے فرق سے ہے، یواین فوڈاینڈایگریکلچرل آرگنائزیشن نے بھی خوراک کی قیمتوں میں اضافے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں طلب،رسد کی وجہ سے خوراک کی قیمتیں ماہانہ بڑھ سکتی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ادا کا رہ آمنہ الیاس کی ’گرل فرینڈز‘ سے متعلق ویڈیو وائرل