پی ایس ایل 11 !ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین کو 6وکٹوں سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی) پی ایس ایل 11 کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیا جانے والا 226 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
حیدرآباد کنگزمین کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔
سلطانز کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 55 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری اسکور کی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ اسٹیو اسمتھ 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
شان مسعود 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جوش فلپس 9 اور کپتان ایشٹن ٹرنر 4 رنز بناسکے۔
کنگزمین کی جانب سے صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہیش تھکشانا اور حسان خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
حیدرآباد کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 226 رنز کا ہدف دیا تھا۔
معاذ صداقت نے 26 گیندوں پر 62 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، شرجیل خان شرجیل خان 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، عرفان نیازی نے 22 رنز بنائے۔
صائم ایوب 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان خان 25 اور کپتان مارنس لبوشین 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سید سعد علی نے 23 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹر سڈل اور ایشٹن ٹرنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔