عریاں لباس کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے مداحوں سے معافی مانگ لی 

Apr 01, 2023 | 21:08:PM
عریاں لباس کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے مداحوں سے معافی مانگ لی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) فحش لباس کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے ، جس کی حیران کن وجہ بھی سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے کہا ہے کہ وہ ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں جنہیں ان کے قابل اعتراض لباس کی وجہ سے تکلیف پہنچی اور جذبات مجروح ہوئے۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے 25 سالہ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ آئندہ لوگ مجھے ایک تبدیل شدہ عرفی جاوید کے طور پر دیکھیں گے، ان کی اس معذرت پر جہاں کچھ پرستاروں نے یہ سوال کیا کہ معاملہ کیا ہے؟ تو دوسرے اپریل فول ڈے سے ایک روز قبل ان کی اس ٹوئٹ کی ٹائمنگ پر حیران ہوئے اور یہ سمجھتے رہے کہ وہ مذاق کررہی ہیں۔