پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف ہاکی ٹیسٹ سیریز تین ایک سے جیت لی

Aug 07, 2026 | 19:12:PM
پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف ہاکی ٹیسٹ سیریز تین ایک سے جیت لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف ٹیسٹ سیریز تین ایک سے جیت لی،  جنوبی کوریا کی ٹیم نے چوتھے ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دیدی ۔

 پاکستانی ہاکی ٹیم پہلے کوارٹر میں کوئی گول سکور کرنے میں ناکام رہی جبکہ جنوبی کوریا نے پہلے ہاف میں دو گول  کر کے پاکستان پر برتری برقرار کی جوکہ میچ کے اختتام تک 6 گولز میں تبدیل ہو گئی ۔

 واضح رہےکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن  نے آخری  میچ  میں پاکستان انڈر 21 ٹیم کو میدان میں اُ تارنے کا فیصلہ  کیا تھا۔

جنوبی کوریا کی جانب سے  یانگ جی ہن، او سییانگ،لم ڈوین،کم ہائن کانگ اور کم یانگ بک نے گول کئے، میچ میں پاکستان کی جانب سے  ایم احمد اور غلام مصطفی گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے سری لنکن پریمیئر لیگ کینڈی رائلز کو دوبارہ جوائن کر لیا