سرگودھا؛نویں جماعت کےطالب علم کواغوا کر کے گن پوائنٹ پرزیادتی کانشانہ بنادیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نویں جماعت کے طالب علم کو گھر سے اغوا کر کے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،سکول کے لڑکوں کو گن پوائنٹ پر بدفعلی کا شکار بنانے والے گینگ نے متعدد ویڈیوز وائرل کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق عزیز کالونی کاحذیفہ بھٹی نامی اوباش گن پوائنٹ پر متعدد کم سن بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا چکاہے،حذیفہ گینگ درجنوں کم سن بچوں سے دوران بدفعلی ویڈیوز بناکے بلیک میل کر چکا ہے،گینگ میں 22 سے 28 سال تک کے اوباش شامل ہیں،اوباش گینگ متعدد بار ابوبکر نامی لڑکے کو بھی بدفعلی اور تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حذیفہ گینگ درجنوں لڑکوں کی ویڈیوز بناکے سوشل میڈیا پر وائرل کر چکا ہے،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس وائرل ویڈیوز ملنے پر مقدمہ درج کرلیا،ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارہے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ڈی پی او محمد صہیب اشرف اور ایس پی انوسٹی گیشن نےواردات کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا،متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
اس سلسلےمیں فرانزک ٹیموں نےموقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،مدعی کی اطلاع پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے،ایس ڈی پی او صدر کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ملزمان کی گرفتاری اور متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ کونسے شہر سموگ کی لپیٹ میں رہیں گے؟کہاں مطلع ابرآلود رہنے کاامکان؟اہم پیش گوئی