حماس حملوں کے بعد اسرائیلی معیشت ڈوب گئی

Oct 31, 2023 | 15:09:PM
حماس حملوں کے بعد اسرائیلی معیشت ڈوب گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کو ایک اور بڑاجھٹکا لگ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی فنانشل سروسز کمپنی 'اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی' نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کردی۔ لڑائی پھیلی تو اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کے ستون ہماری توقعات سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔


اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کے مطابق موجودہ لڑائی اسرائیلی معیشت پر دور رس منفی نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔

ضرورپڑھیں: امریکی حکمران اشرافیہ مقدس سر زمین پر افراتفری چاہتی ہے،روسی صدر

یاد رہے غزہ کی پاک سرزمین مقتل گاہ میں تبدیل،اسرائیل کے وحشیانہ حملے رات بھر جاری رہے،صیہونی ٹینک غزہ کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے ضلع زیتون میں داخل ہو گئے،نہتے فلسطینیوں پر شدید بمباری،کئی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل،اسرائیل کے حماس کے600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،حماس اور صیہونی فوجیوں میں گھمسان کی لڑائی، اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے شہداء کی تعداد 8300سے تجاوز کرگئی۔

 غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانوی وزیر برخاست،پال بریسٹو نے وزیراعظم رشی سونک کو خط میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا،فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر لیبر پارٹی نے بھی سینئر رکن پارلیمنٹ اینڈی میک ڈونلڈ کی رکنیت معطل کر دی۔