انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

Jul 31, 2023 | 18:01:PM
انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
کیپشن: انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم ایف آئی اے کی حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ساجد احمد کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں مقدمہ درج تھا، سب انسپکٹر کامران ذیشان کی سربراہی میں ٹیم نے انسانی سمگلنگ کے دھندے میں ملوث اشتہاری کو لاہور سے گرفتار کیا،ملزم کی گرفتاری کیلئے جدید ترین تکنیکی و تحقیقاتی وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ملزم 2016 سے انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کے گھناو¿نے جرم میں ملوث تھا ،ملزم نے شہریوں سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے کیلئے رقوم وصول کیں،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہناتھا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ریاض خان نے اشتہاریوںکی گرفتاری کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دئیے ہیں، انسانی سمگلنگ کے گھناو¿نے جرم میں ملوث تمام اشتھاریوں کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے،ٹیمیں روزانہ کی بنیادوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،خریداروں کی چاندی ہو گئی