لاہور کے 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے 13 مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذکر دیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے پیش نظر 12 اگست تک آمدو رفت کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، اس دوران تمام مارکیٹس ، دفاتر ، ریسٹوران ، آفس و نجی دفاتر ان علاقوں میں بند رہیں گے ، تمام تر مذہبی ، ثقافتی ، نجی و پرائیویٹ اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔
لاہور کے جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیاہے ان ہاٹ سپاٹ ایریاز میں علامہ اقبال ٹاون،ای ایم ای سوسائٹی،جوہرٹاون ایل بلاک،عزیزبھٹی ٹاون سی بلاک،گرین سٹی ، والٹن روڈ ، شامی روڈ،ساندہ ،گلشن راوی، اور مسلم ٹاون شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائر س کے سبب مزید 65 افراد جاں بحق جبکہ چار ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد تک پہنچ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایشوریا رائے کسے بھائی کہہ کر پکارتی اور راکھی باندھتی ہیں